15
لاہور کی سیشن عدالت نے کبڈی کے کھلاڑی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے شواہد اور گواہان کی مدد سے ملزم کے خلاف مقدمہ ثابت کیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے میچ ہارنے کی رنجش میں 2022ء میں کبڈی کے کھلاڑی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ کاہنہ پولیس نے درج کیا تھا، جبکہ سرکاری وکیل محمد شبیر خان نے عدالت میں گواہوں کو پیش کیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سخت ترین سزا سناتے ہوئے سزائے موت اور مالی ہرجانے کا فیصلہ سنایا۔