کوئٹہ کے زرغون روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ کے مرکزی علاقے زرغون روڈ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ کم از کم 15 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

latest urdu news

واقعے کے بعد پولیس، ایف سی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن کی ہدایت پر شہر کے بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال، بی ایم سی اور ٹراما سینٹر میں کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فوری طلب کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ادارے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید شواہد اکٹھا کر رہے ہیں، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مصدقہ ذرائع سے اطلاعات حاصل کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter