111
پاک فوج کے دستے فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن کے لیے باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے زگئی پہنچ گئے ہیں۔ فوج کی آمد پر مقامی عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے والہانہ استقبال کیا اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
سکیورٹی فورسز نے زگئی ماموند میں امن کی بحالی کے لیے خوارجین کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے، جہاں بڑی تعداد میں شرپسند موجود ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مدد سے علاقے میں امن قائم ہوگا اور وہ شرپسندوں کے خاتمے کے لیے فوج پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔
یہ آپریشن دو ماہ قبل مقامی جرگے کے شروع ہونے کے بعد ممکن ہوا، جس کے تحت خوارجین کیخلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
