سرگودھا میں جعلی عامل کی مبینہ درندگی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک متاثرہ لڑکی سے "جن نکالنے” کے جھانسے میں 30 لاکھ روپے ہتھیانے کے بعد، اس کی نازیبا ویڈیو بنا کر مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ جعلی عامل نے علاج کے نام پر نہ صرف رقم بٹوری بلکہ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش بھی کی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم نے لڑکی کی ویڈیو خفیہ طور پر بنائی اور بعد ازاں 20 لاکھ روپے کا اضافی تقاضا کر کے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
پاکستان میں جادو ٹونے، کالا جادو اور روحانی دھوکہ دہی جرم قرار، نئے سخت قانون کی منظوری
پولیس ترجمان کے مطابق نامزد ملزم ابھی تک قانون کی گرفت سے باہر ہے، تاہم اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔
حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی عاملوں اور پیروں کے جھانسے میں آنے سے گریز کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔