کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (CCD) گجرات کی جانب سے گزشتہ رات دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتی کے دو اہم ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پہلا مقابلہ شادی وال روڈ پر پیش آیا جہاں سی سی ڈی ٹیم نے غلہ منڈی ہریاوالہ میں ہونے والی حالیہ ڈکیتی کے مرکزی ملزم تنویر حسین ولد شبیر حسین ساکن اقبال ٹاؤن گوجرانوالہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تنویر حسین کی ٹانگ پولیس مقابلے میں گولی لگنے سے زخمی ہوئی۔
گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی، جس کا مقدمہ نمبر 444/25، زیر دفعہ 392 تعزیراتِ پاکستان درج ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تنویر حسین درجن سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
سی سی ڈی گجرات کی بڑی کارروائی: دو اسلحہ بردار گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
دوسری کارروائی ڈنگہ روڈ دھپ سڑی سٹاپ کے مقام پر ہوئی، جہاں غلہ منڈی ڈکیتی کیس کا تیسرا ملزم منظور احمد عرف جھورا ولد محمد فاضل ساکن محلہ کشمیر کالونی گوجرانوالہ بھی پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہو کر گرفتار کر لیا گیا۔
سی سی ڈی کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان ڈکیتی، اسلحہ اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے، جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔