جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت حسبِ سابق شان مسعود کے سپرد کی گئی ہے، جب کہ تین نئے چہروں کو بھی اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

latest urdu news

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ میں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر کو بطور نئے کھلاڑی شامل کیا گیا ہے، جنہیں ان کی حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر موقع فراہم کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ برائے جنوبی افریقہ سیریز:

  • شان مسعود (کپتان)
  • بابر اعظم
  • محمد رضوان
  • شاہین شاہ آفریدی
  • عبداللہ شفیق
  • امام الحق
  • سلمان علی آغا
  • سعود شکیل
  • عامر جمال
  • حسن علی
  • خرم شہزاد
  • نعمان علی
  • ساجد خان
  • کامران غلام
  • ابرار احمد
  • آصف آفریدی
  • فیصل اکرم
  • روحیل نذیر

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کا بہترین موقع ہوگی۔

ویسٹ انڈیز ایک بار پھر ناکام، نیپال نے سیریز اپنے نام کرلی

شیڈول:

  • پہلا ٹیسٹ: 12 سے 16 اکتوبر قذافی اسٹیڈیم، لاہور
  • دوسرا ٹیسٹ: 20 سے 24 اکتوبر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی

یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے سلسلے کا حصہ ہے، جس میں پاکستان اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے میدان میں اترے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter