عمران خان کی اڈیالہ سے منتقلی کا امکان، راولپنڈی میں خصوصی جیل تیار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی بھی وقت دوسری جگہ منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد یہ پیش رفت متوقع ہے۔

latest urdu news

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ راولپنڈی کے قاسم مارکیٹ کے قریب ایک خصوصی جیل مکمل طور پر تیار کر لی گئی ہے، جہاں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

مذکورہ جیل کے لیے تمام قانونی اور انتظامی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ 40 افراد پر مشتمل عملہ 31 جولائی سے وہاں تعینات ہے۔ جیل کی نگرانی اور سکیورٹی کا نیا نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

مزید برآں، جیل کی نگرانی کی ذمہ داری ڈی ایس پی پریزن کو سونپی گئی ہے۔ اٹک، چکوال اور جہلم کی جیلوں سے عملہ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے، اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن رانا رؤف کی جانب سے اس عملے کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی جیل 24 گھنٹے سکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں رہے گی، اور اس کے لیے جامع سکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter