سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کپل دیو نے کہا کہ کھلاڑی ہونے کے ناطے اپنے ملک کے لیے جذبات ہونا فطری ہے، لیکن کھیل کے میدان میں آ کر ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ملک ہیں اور بہتر تعلقات کے لیے بات چیت ضروری ہے۔ کپل دیو نے کہا، "ہمیں بڑے بھائی کی طرح مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، جو ہوا اسے بھول کر بہتر کل کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔”
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، مگر بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا، جس پر ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی نے سخت موقف اختیار کیا تھا۔