دسمبر سے پاکستان میں پہلی بار ای وی ٹیکسی سروس شروع کریں گے، شرجیل میمن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2025 سے پاکستان میں پہلی بار حکومت سندھ ای وی (الیکٹرک وہیکل) ٹیکسی سروس کا آغاز کرے گی۔

latest urdu news

شرجیل میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی دلچسپی کے باعث ممکن ہو رہا ہے، اور ابتدائی مرحلے میں خواتین کے لیے مخصوص ٹیکسیاں متعارف کرائی جائیں گی، تاکہ انہیں محفوظ، باوقار اور سستی سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کو کم کرنے کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں اور مزید ای وی بسیں بھی جلد شامل کی جائیں گی۔ ساتھ ہی ساتھ ای وی گاڑیوں کے لیے انفرااسٹرکچر اور چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب پر کام تیزی سے جاری ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کو بااختیار بنانے اور عوام کو جدید ٹرانسپورٹ سہولیات دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پر بھی زور دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter