مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نہ صرف تعمیراتی کام بلکہ سڑکیں بنانے پر بھی پابندی ہوگی۔

latest urdu news

اس پابندی میں اسٹون کرشنگ اور ڈرلنگ بھی شامل ہے، جبکہ مائینگ اور تعمیراتی سامان کی ترسیل پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ مزید برآں نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹیں بنانے پر بھی پابندی ہوگی۔

یہ فیصلہ مری ماسٹر پلان کے تحت تحفظ ماحول اور عوام دوست ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ علاقے کی فطری خوبصورتی اور ماحولیات کو نقصان نہ پہنچے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter