11 بچوں کے والد کو شناختی کارڈ نہ ملنے پر نادرا افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 11 بچوں کے والد مولانا عبدالبشر کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں تاخیر پر نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویریفکیشن کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت میں مولانا عبدالبشر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 2004 سے شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے نادرا دفاتر کے چکر لگانے کے باوجود ان کے بچوں کے شناختی کارڈز جاری نہیں کیے جا رہے، جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

latest urdu news

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے نادرا حکام کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر تمام ضروری دستاویزات موجود ہیں تو شناختی کارڈ کیوں جاری نہیں کیا جا رہا۔ عدالت نے کہا کہ نادرا نے تو بچوں کو پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کر دیے ہیں، اس لیے شناختی کارڈ روکنے کی کوئی جواز نہیں بنتا۔

عدالت نے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویریفکیشن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شناختی کارڈ کی عدم دستیابی کے باعث ان کے 11 بچوں کی تعلیم کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter