ملیر میں زیر تعمیر شاپنگ سینٹر پر فائرنگ، مالکان سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر قائد کے علاقے ملیر میں بھتہ خوروں کی دہشت گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، جہاں ایک زیر تعمیر شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کے بعد مالکان سے پانچ کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھتہ خوری اور فائرنگ کی دفعات کے تحت درج کر لیا ہے۔

latest urdu news

ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کے بعد شاپنگ سینٹر کے مالکان کو ایک بین الاقوامی نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں کال کرنے والے نے خود کو بھتہ خور گروہ کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے رقم کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی۔ ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی گئی کہ اگر رقم نہ دی گئی تو دوبارہ فائرنگ کی جائے گی۔

واقعہ ملیر سٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں ملیر 15 پل کے قریب واقع زیر تعمیر جیلانی شاپنگ سینٹر پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اہل علاقہ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھتہ خوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter