ترقی کا وقت آچکا، پاکستان ہر محاذ پر آگے بڑھ رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور ترقی کا وقت آچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک خارجی، معاشی اور عسکری میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

latest urdu news

وزیراعظم نے کہا کہ دو تین سال پہلے معیشت ہچکولے کھا رہی تھی، لیکن اب صورتحال بہتر ہے۔ انہوں نے کرکٹ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اکیلا کپتان دس کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا، ٹیم ورک سے ہی کامیابی ملتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نے جنگ جیتی، دشمن کو شکست فاش دی اور کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں بہترین انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ غزہ میں امن قائم ہو اور جنگ کا خاتمہ ہو، یاد دہانی کرائی کہ غزہ میں 64 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اچھی رہی اور پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار: وزیراعظم شہباز شریف

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے ساتھ مسلم ممالک کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی، جس کے مثبت نتائج کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پر پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت تھی، اور موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، جبکہ موجودہ کوششیں پاکستانی معیشت کو مزید مضبوط کریں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter