وفاقی حکومت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، امیر مقام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ: وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کی خدمت ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور وفاقی حکومت سیلاب زدگان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

latest urdu news

پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ نوجوانوں کا جوش و جذبہ خوش آئند ہے اور پارٹی انسانیت سے محبت اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند لوگ صرف پروپیگنڈا کرتے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ملک و قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود ہے، اور قیادت کی اولین ترجیح ملک میں خوش حالی اور ترقی لانا ہے۔

سیلاب متاثرین کی مدد کو انا نہ بنایا جائے:بلاول کا مطالبہ

امیر مقام نے کہا کہ جلد خیبر پختونخوا میں بھی تبدیلی آئے گی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، اور مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان اکیلے نہیں ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter