دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سوشل میڈیا صارفین نے ٹاس کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت مد مقابل ہیں، اور یہ میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی ہے کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس ہوا میں اچھالنے کے دوران، میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سکہ اٹھانے سے قبل ہی اعلان کر دیا کہ وہ پہلے بولنگ کریں گے۔
The unnecessary drama on display at the toss of the Asia Cup Final.
Cricket would have been so peaceful and beautiful without the BCCI. pic.twitter.com/F2H8KxqiT7
— Sheri. (@CallMeSheri1_) September 28, 2025
صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ ریفری کے سکہ اٹھانے اور ٹاس کے جیتنے والے کا باقاعدہ اعلان کرنے سے قبل بھارتی کپتان نے یہ فیصلہ کیسے کر لیا۔