9
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ غزہ کے مسئلے پر ہونے والی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
لندن میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ ملاقات غزہ کے بحران کے حوالے سے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے، اور پاکستان اس عمل کو خوش آئند سمجھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پر پاکستان نے بہترین انداز میں اپنا مقدمہ پیش کیا اور عالمی سطح پر اسے سنجیدگی سے سنا گیا۔
اسحاق ڈار نے قومی معیشت کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت تھا، جبکہ موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اس کی کوششیں معیشت کو مزید مستحکم بنانے پر مرکوز ہیں۔