ایشیا کپ فائنل: بھارتی کپتان ٹرافی شوٹ کیلئے نہیں آئے، سلمان آغا نے اکیلے ہی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنائی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے تاریخی فائنل سے قبل روایتی ٹرافی شوٹ اس بار مکمل نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ٹرافی شوٹ کے لیے اسٹیج پر نہیں آئے، جس کے باعث پاکستانی کپتان سلمان آغا نے اکیلے ہی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

latest urdu news

بھارتی ٹیم منیجمنٹ نے بعد ازاں میڈیا کو مؤقف دیا کہ "ہمیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹرافی شوٹ کے لیے نہیں کہا گیا تھا۔”

خیال رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں مدمقابل ہیں۔ یہ میچ آج دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کیخلاف ایشیا کپ کے فائنل سے قبل چیئرمین پی سی بی کا قومی کھلاڑیوں کیلئے اہم پیغام

گرین شرٹس پرعزم

پاکستانی ٹیم فائنل کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی، کھلاڑیوں اور شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے اور سب کی نظریں اس بڑے ٹاکرے پر جمی ہوئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter