کل کے جلسے میں جو کچھ ہوا وہ جمہور کی آواز ہے، صدر پی ٹی آئی پشاور کا علی امین کیلئے پیغام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور کے صدر عرفان سلیم نے گزشتہ روز کے جلسے میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے میں جو کچھ ہوا، وہ جمہور کی آواز ہے، اس کو سننا اور سمجھنا ضروری ہے۔

latest urdu news

گزشتہ روز پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران اسٹیج کی طرف کارکنوں کی جانب سے بوتلیں پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس پر بالواسطہ تبصرہ کرتے ہوئے عرفان سلیم نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو مخاطب کیا اور کہا کہ عوام آپ سے بانی پی ٹی آئی کے بیانیے پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا: "یہ جمہور بانی پی ٹی آئی کی آواز سنتی ہے اور اس کے بیانیے کو مانتی ہے۔” "میں نے 15 ستمبر کو چند گزارشات رکھی تھیں، ان پر عمل کیجیے، پھر انہی گراؤنڈز پر دوبارہ جلسہ رکھیں تو آج کے جلسے کے برعکس صورتحال دیکھیں گے۔”

عرفان سلیم کا مزید کہنا تھا کہ مزاحمت میں زندگی ہے اور مفاہمت میں شرمندگی، اس لیے عوام بانی پی ٹی آئی کی حقیقی پالیسی اور مؤقف پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter