ایشیا کپ: بھارت کیخلاف بڑے ٹاکرے کے لیے پاکستانی ٹیم فائنل، صائم ایوب کے متعلق کپتان کا بڑا بیان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی حریفوں کا بڑا ٹاکرا آج کھیلا جائے گا، جس کے لیے قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فائنل میچ میں وہی ٹیم میدان میں اترے گی جس نے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دی تھی۔

latest urdu news

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپنر صائم ایوب غیر معمولی ٹیلنٹ کے حامل کھلاڑی ہیں اور اگر بیک کیا جائے تو وہ آئندہ دس سال تک پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر صائم ایوب کی بولنگ اور فیلڈنگ پرفارمنس دیکھی جائے تو وہ دونوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں۔ کپتان کا کہنا تھا:
"مجھے یقین ہے کہ صائم ایوب فائنل میں شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہیں گے۔”

سعید انور بننا تھا، یہ تو سعید اجمل بن گیا ،صائم ایوب پر شائقین کے دلچسپ تبصرے

یاد رہے کہ صائم ایوب نے ایشیا کپ کے اب تک کھیلے گئے چھ میچوں میں چار مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون:

صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter