وزیراعظم شہباز شریف جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد لندن روانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف امریکا کے اہم دورے کے بعد جنیوا پہنچے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نواز شریف کو اپنے حالیہ امریکا کے دورے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے نواز شریف کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

latest urdu news

یاد رہے کہ نواز شریف گزشتہ ہفتے جنیوا کے ایک اسپتال میں دل کے پروسیجر کے لیے داخل تھے اور 7 روزہ علاج کے بعد گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔ فی الحال وہ جنیوا کے ایک ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ قیام پذیر ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت اب بہتر ہے اور ان کا علاج اسی سرجن نے کیا ہے جو کئی برسوں سے ان کے معالج ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف جنیوا سے لندن روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ چند روز قیام کریں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter