گجرات پولیس کافٹنس میں بہتری کا عزم، پولیس لائن میں جدید جم تیار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر پولیس لائنز گجرات میں افسران اور جوانوں کی جسمانی فٹنس کے لیے ایک جدید جم قائم کر دیا گیا ہے۔

اس جم میں مختلف جدید ایکسرسائز مشینیں نصب کی گئی ہیں تاکہ پولیس اہلکار اپنی فراغت کے لمحات میں ورزش کے ذریعے خود کو جسمانی طور پر فٹ اور چاق و چوبند رکھ سکیں۔

latest urdu news

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نعیم اقبال، ریزرو انسپکٹر سلیم رضا، انچارج ایلیٹ فورس انسپکٹر وقار محسن اور دیگر افسران کے ہمراہ جم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران افسران نے جم میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور ملازمین کے لیے ایسے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔

اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے کہا کہ جسمانی فٹنس پولیس فورس کے تمام اہلکاروں کے لیے نہایت اہم ہے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں زیادہ بہتر اور موثر انداز میں انجام دے سکیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس جم کی سہولت سے پولیس اہلکار نہ صرف اپنی جسمانی صحت کو بہتر بنائیں گے بلکہ اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری لائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter