یو اے ای میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی تبدیلی کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات میں اکتوبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان 30 ستمبر تک متوقع ہے، جب کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے تناظر میں ماہرین نے معمولی ردوبدل کا امکان ظاہر کیا ہے۔

latest urdu news

یو اے ای نے 2015 میں ایندھن کی قیمتوں کو عالمی منڈی سے منسلک کرتے ہوئے ڈی ریگولیٹ کیا تھا، جس کے بعد سے ہر ماہ کی نئی قیمتیں عالمی رجحانات کی روشنی میں طے کی جاتی ہیں۔

ستمبر کے آخر میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 68 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) بھی 64 ڈالر فی بیرل سے اوپر جا چکا ہے۔ ان اضافوں کی وجوہات میں عالمی کشیدگی، امریکہ میں ذخائر میں کمی، اور روسی سپلائی میں تعطل شامل ہیں۔

یہ عوامل نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ یورپی مارکیٹس میں بھی قیمتوں کو متاثر کر رہے ہیں، بالخصوص ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

حکومت فی لیٹر پیٹرول و ڈیزل پر 90 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے، تفصیلات جاری

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں اگرچہ قیمتوں میں اچانک یا غیر معمولی اضافہ متوقع نہیں، تاہم ہلکی پھلکی بڑھوتری ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر سپلائی چین یا جغرافیائی صورتحال مزید غیر یقینی ہوئی۔

حتمی قیمتوں کا تعین یو اے ای کی وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر کی جانب سے 30 ستمبر تک کر دیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter