نازیہ اور زوہیب حسن کی والدہ منزا حسن انتقال کر گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برصغیر کی مشہور پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور ان کے بھائی گلوکار زوہیب حسن کی والدہ، منزا حسن، انتقال کر گئیں۔ یہ خبر زوہیب حسن نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی۔

زوہیب نے اپنی والدہ کی تصاویر پر مشتمل ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "میری ماں، میری محبت اور میری رہنما انتقال کر گئیں۔” تاہم انہوں نے والدہ کی تدفین کی تفصیلات ابھی شیئر نہیں کیں۔

latest urdu news

منزا حسن کافی عرصے سے علیل تھیں اور موذی مرض ڈائمنشیا میں مبتلا تھیں۔ ان کی دیکھ بھال کے لیے زوہیب چند سال قبل بیرون ملک سے پاکستان واپس آئے تھے۔

یاد رہے کہ ان کے والد، بصیر حسن، مئی 2020 میں انتقال کر چکے ہیں جبکہ بہن نازیہ حسن 2000 میں کینسر کے باعث وفات پا چکی تھیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter