پاکستان اسٹیل ملز کا جنرل مینیجر لوہا چوری کے الزام میں گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے جنرل مینیجر اسٹورز سید سعادت علی کو قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام میں بن قاسم پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی، جس کے نتیجے میں 40 کلوگرام تانبہ اور چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

latest urdu news

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سعادت علی اسٹیل ملز کے اے سی ٹی سی ڈپارٹمنٹ میں بطور جنرل مینیجر کام کر رہا تھا اور چار محکموں کا جی ایم ہونے کی حیثیت سے اسے وسیع اختیارات حاصل تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سعادت علی مبینہ طور پر چوری شدہ قیمتی سامان، خاص طور پر تانبا، مذکورہ گاڑی کے ذریعے خفیہ طور پر مل کے احاطے سے باہر منتقل کرتا اور پھر اسے مختلف گوداموں میں فروخت کر دیتا تھا۔

حکام کے مطابق برآمد کیا گیا تانبہ لاکھوں روپے مالیت کا ہے، جب کہ ملزم کے دیگر ممکنہ ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ بن قاسم پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، جس میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ آیا چوری میں دیگر افسران یا عملہ بھی ملوث ہے یا نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter