ایشیا کپ فائنل: بھارت کے ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی شرکت مشکوک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ 2025 کے تاریخی فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کے دو کلیدی کھلاڑیوں، آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور بیٹسمین ابھیشیک شرما کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا کو سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا ہوا تھا، جس کے بعد وہ میچ سے باہر ہو گئے اور واپس نہیں آئے۔ دوسری جانب ابھیشیک شرما بھی میچ کے دوران کافی دیر فیلڈنگ سے باہر رہے۔

بھارتی بولنگ کوچ نے ان دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ آج رات اور کل صبح لیا جائے گا تاکہ فائنل کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جا سکے۔

ایشیا کپ فائنل سے قبل بھارت کو بڑا جھٹکا: ہاردک پانڈیا کی شرکت مشکوک قرار

بھارت اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور پاکستان کو گروپ اور سپر فور مرحلے میں ہرایا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان بدلہ لینے کی کوشش کرے گا جبکہ بھارت ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کی خواہش مند ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter