عمیر جسوال نے شادی کے ایک سال بعد اہلیہ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے اپنی دوسری شادی کے ایک سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصویر شیئر کی، جس پر مداحوں نے ان کی بیوی کی خوبصورتی اور ان کے پردے کی تعریف کی۔ عمیر نے تصویر کے کیپشن میں قرآن پاک کی ایک آیت شامل کی، جس کا مفہوم ہے کہ "میں اللہ کی مخلوق کے شر سے اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں”۔

latest urdu news

عمیر جسوال نے اہلیہ کی تصویر کے ساتھ ان کا نام ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی مزید کوئی ذاتی معلومات شیئر کیں۔ تصویر میں اہلیہ مکمل اسلامی لباس اور پردے میں نظر آئیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی خوبصورتی اور حجاب کی تعریف کی۔

یہ یاد رہے کہ عمیر جسوال نے پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے کی تھی جو 2023 میں طلاق میں ختم ہوئی، جبکہ دوسری شادی انہوں نے اکتوبر 2024 میں کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ ان کی شادی خفیہ نہیں بلکہ وہ اپنی اہلیہ کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter