دنیا کا سب سے بڑا چشمہ سعودی عرب میں، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا، جہاں دنیا کا سب سے بڑا دھوپ کا چشمہ تیار کر کے اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ منفرد چشمہ ریاض کے مشہور پارک ایونیو میں عوامی نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جس کی چوڑائی 5 میٹر اور اونچائی 2 میٹر ہے۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق، یہ دیو قامت چشمہ صرف ریاض تک محدود نہیں رہے گا بلکہ جلد اسے جدہ اور مشرقی ریجن میں بھی نمائش کے لیے لے جایا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس منفرد تخلیق کو دیکھ سکیں۔ یہ اقدام نہ صرف فن و تخلیق کا مظہر ہے بلکہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے۔

اسی دوران کروشیا میں ایک غوطہ خور نے حیران کن کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے پانی کے اندر سانس روکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ غوطہ خور ویٹومیر نے آکسیجن لینے کے بعد تقریباً 29 منٹ 3 سیکنڈ تک پانی کے نیچے سانس روکے رکھا، جسے دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی۔

یہ کارنامہ Static Apnea کیٹیگری میں آتا ہے، جہاں فری ڈائیور بغیر حرکت کیے پانی کی سطح کے نیچے سانس روکے رکھتے ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کامیابی کو باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

دنیا بھر سے حیران کن ریکارڈز کا سلسلہ جاری ہے، جو نہ صرف انسانی صلاحیتوں کو نمایاں کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر ثقافتی اور تخلیقی رجحانات کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter