سری لنکن بیٹر شناکا رن آؤٹ ہونے کے باوجود آؤٹ کیوں نہیں ہوئے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سنسنی خیز میچ میں سری لنکا اور بھارت کا مقابلہ سپر اوور تک پہنچا۔ میچ کے دوران بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 202 رنز بنائے، جس کا جواب سری لنکا نے بھی 202 رنز پر دیا، اور میچ ٹائی ہوا۔

latest urdu news

سپر اوور میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی، جہاں کوشل پریرا جلد آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں سری لنکن بیٹر شناکا نے ارشدیپ کی گیند مس کی اور رن لینے کے لیے آگے بڑھے، لیکن بھارتی کیپر نے گیند اسٹمپ پر مار دی۔ عام طور پر ایسی صورت میں بیٹر کو رن آؤٹ قرار دیا جاتا ہے۔

ارشدیپ نے کیچ کی اپیل کی، جس پر آن فیلڈ امپائر نے شناکا کو آؤٹ دے دیا، تاہم شناکا نے فوری طور پر ویڈیو ریویو لیا۔ ریویو میں یہ ثابت ہوا کہ گیند ان کے بلے سے ٹکرائی تھی، اس لیے امپائر نے فیصلہ بدل کر انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

چونکہ آن فیلڈ امپائر نے پہلے کیچ کی اپیل پر آؤٹ دیا تھا، اس لیے بیٹر رن آؤٹ سے بچ گیا۔ بالآخر بھارت نے سپر اوور میں 3 رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔

یہ واقعہ کرکٹ کے قوانین اور امپائر کے فیصلوں کی پیچیدگی کو ظاہر کرتا ہے، جہاں ویڈیو ریویو کے ذریعے غلط فیصلے درست کیے جا سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter