ایشیا کپ فائنل سے قبل پاک بھارت کشیدگی، روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ منسوخ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے باعث روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

منتظمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کپتانوں کا فوٹو شوٹ شیڈول نہیں ہوگا، جبکہ اتوار کو فائنل سے قبل اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستان کے خلاف گزشتہ دو میچوں میں کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانے کے واقعات نے دونوں ٹیموں کے درمیان کشیدگی کو مزید ہوا دی ہے، اور فائنل میں بھی اسی رویے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج شام سات بجے پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ فائنل سے متعلق ٹیم کی تیاریوں اور حکمت عملی پر بات کریں گے۔

پاکستانی ٹیم فائنل سے قبل اپنی پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اور آج شام پاکستانی وقت کے مطابق سات سے دس بجے دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کرے گی۔

ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف مائیک ہیسن کا قومی ٹیم کو اہم پیغام

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے فائنل مقابلے کو دنیا بھر کے شائقین کرکٹ شدت سے دیکھ رہے ہیں، لیکن میدان سے باہر کی کشیدگی اس بڑے میچ پر سایہ ڈال رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter