کالج میں طالبہ پر تشدد، انجکشن لگا کر اغوا کی کوشش، پرنسپل سمیت 7 افراد نامزد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد: گورنمنٹ گریجویٹ ویمن کالج میں ایک طالبہ پر تشدد اور اسے انجکشن لگا کر اغوا کرنے کی کوشش کے واقعے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ سمن آباد میں 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

مقدمے میں جن افراد کو نامزد کیا گیا ہے ان میں ایک سابقہ طالبہ، اس کی والدہ، بہن اور والد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، کالج کی پرنسپل، کلاس ٹیچر، اور سیکیورٹی انچارج کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

مدعی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ملزمان نے ان کی بیٹی کو تھپڑ اور گھونسے مارے اور اسے انجکشن بھی لگایا، جس کے بعد اسے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ملزمہ کا والد ناصر کالج کے باہر کار لے کر کھڑا تھا، لیکن اساتذہ کے پہنچنے پر ملزمہ ماں اور بیٹیاں کار میں فرار ہو گئیں۔

فیصل آباد میں بدنام زمانہ ڈاکو “اسد کیڑا” پولیس مقابلے میں ہلاک

مدعی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ کالج پرنسپل کی ملی بھگت سے ان کی بیٹی پر تشدد کیا گیا، اور پرنسپل اور سیکیورٹی انچارج کی نااہلی کی وجہ سے ان کی بیٹی کی جان جا سکتی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter