56
تھانہ صدر جلالپور جٹاں کی حدود میں لکھنوال روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی سنگین واردات، نامعلوم مسلح ڈاکو پیرو شاہ کے رہائشی دو کاروباری افراد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 45 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیرو شاہ کے رہائشی بزنس مین مہر سجاد اپنے ساتھی مہر شوکت کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ لکھنوال روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ ڈاکوؤں نے گاڑی سے 45 لاکھ روپے نقدی چھین لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مہر سجاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔