نواز شریف جینیوا اسپتال سے ڈسچارج، دل کے پروسیجر کے بعد صحت یاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے سات روزہ قیام کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

وہ حالیہ دنوں جینیوا کے ایک اسپیشلائزڈ اسپتال میں داخل تھے، جہاں ان کا دل سے متعلق پروسیجر انجام دیا گیا۔

فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا علاج وہی ماہر سرجن کر رہا تھا جو گزشتہ کئی سالوں سے ان کے طبی معاملات دیکھ رہا ہے۔ اسپتال میں کامیاب علاج کے بعد انہیں مکمل آرام کی غرض سے جینیوا کے ایک ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

نواز شریف اس وقت اپنے بیٹے حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ساتھ ہوٹل میں مقیم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اب مکمل طور پر تندرست ہیں اور ان کی صحت تسلی بخش ہے۔

نواز شریف لندن روانہ، طبی معائنہ کرائیں گے اور اہم ملاقاتیں بھی شیڈول

یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتے کے نجی دورے پر جینیوا روانہ ہوئے تھے، جس دوران یہ طبی عمل بھی انجام دیا گیا۔ مریم نواز اس دوران نواز شریف کے ہمراہ موجود تھیں۔

مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنان کی جانب سے نواز شریف کی صحت یابی پر تشکر اور اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی سیاسی سرگرمیوں میں دوبارہ حصہ لیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter