مریم نواز کے بیانات تفرقہ انگیز اور تنگ نظری پر مبنی ہیں، پیپلز پارٹی کا ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں تنگ نظری پر مبنی اور تفرقہ پیدا کرنے والا قرار دیا ہے۔

latest urdu news

پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان جیسے نازک حالات سے گزرنے والے ملک میں کھوکھلے بیانیے کی کوئی گنجائش نہیں، مریم نواز کو خدمت پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ ایسی باتوں پر جو سیاسی انتشار کا باعث بنیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے رہے ہیں اور ریلیف کی اپیل سیاست نہیں بلکہ انسانیت کا تقاضا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں، ان کے لیے آواز اٹھانا ہر سیاسی اور انسانی جماعت کی ذمہ داری ہے۔

"جوس کے ڈبے پر تصویریں لگانا اور ٹک ٹاک بنانا ریلیف نہیں سیاست ہے”

پنجاب کی طرف اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی،مریم نواز کا سخت موقف

شازیہ مری نے مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ:”جو لوگ جوس کے ڈبوں پر اپنی تصویریں لگا کر، ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اسے ریلیف ورک کہتے ہیں، اصل میں وہی لوگ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں۔”

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت دکھاوے کے بجائے اصل خدمت پر توجہ دے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ذریعے فوری ریلیف کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کی رہنما نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی بلوں میں ریلیف اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ جیسے مطالبات تسلیم کیے جانے پر شکرگزاری کا اظہار کیا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی سوال اٹھایا کہ:

"اگر بی آئی ایس پی کے ذریعے رمضان پیکیج اور 2022 میں سیلاب متاثرین کو فوری امداد دی گئی تھی، تو اب وہی کامیاب ماڈل کیوں نہیں اپنایا جا رہا؟”

انہوں نے وزیراعظم سے فوری طور پر BISP کے ذریعے کیش امداد کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ بے گھر متاثرین کو فوری ریلیف مل سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter