گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ، 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

latest urdu news

جس میں 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ طلبہ گورنر بلوچستان سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔ اس دوران پولیس اہلکاروں اور طلبہ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، جو بعد میں فائرنگ کی واردات میں تبدیل ہو گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر غلط ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter