ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف مائیک ہیسن کا قومی ٹیم کو اہم پیغام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

latest urdu news

اس اہم مقابلے سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھیں اور دباؤ کو قابو میں رکھیں۔

مائیک ہیسن نے بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی کمزور تھی، تاہم دوسرے میچ میں ٹیم نے بہتر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بھارت کو کافی دیر تک دباؤ میں رکھا، لیکن اب میچ جیتنے کے لیے اس دباؤ کو پورے میچ تک برقرار رکھنا ہوگا، جو کہ ٹیم کی اصل آزمائش ہوگی۔

ہم جانتے ہیں کہ فائنل میں کیا کرنا ہے: سلمان آغا

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم مسلسل کامیابیوں سے بھرپور اعتماد حاصل کر چکی ہے اور کھلاڑی اس تاریخی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت اب تک 8 مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے، جبکہ پاکستان نے یہ ٹرافی صرف 2 مرتبہ جیتی ہے، جس میں آخری بار 2012ء شامل ہے۔ یہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، جس کی وجہ سے یہ میچ کرکٹ شائقین کے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter