موٹر سائیکل چوریاں پھر زور پکڑ گئیں، ایک دن میں 5 وارداتیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں موٹر سائیکل چوریاں ایک بار پھر بڑھ گئیں اور صرف ایک دن میں مسلم آباد، کیرانوالہ، جنڈالہ، میانہ چک اور گندرہ سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

latest urdu news

مسلم آباد کے رہائشی اور واپڈا کے میٹر ریڈر نعمان کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور لے گئے۔

اسی طرح کیرانوالہ سے گاکھڑا کلاں کے رہائشی نوازش عظیم کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، جبکہ جنڈالہ کھاریاں کے موہری روڈ کے رہائشی طیب عارف کی موٹر سائیکل بھی نامعلوم چوروں نے چرا لی۔

لالہ موسیٰ:دو بھائیوں کو لوٹ لیا گیا، ایک مزاحمت پر گولی لگنے سے زخمی

میانہ چک کھاریاں سے ذیشان مظہر کی موٹر سائیکل بھی چوری ہو گئی۔

پولیس تھانہ بی ڈویژن منگووال، صدر کھاریاں اور رحمانیہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ موٹر سائیکل چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter