لالہ موسیٰ:دو بھائیوں کو لوٹ لیا گیا، ایک مزاحمت پر گولی لگنے سے زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالہ موسیٰ: گجرات کے علاقے پسوال چوک، لالہ موسیٰ میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے واردات کرتے ہوئے دو سگے بھائیوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور مزاحمت کرنے پر ایک کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ محلہ شاد باغ لالہ موسیٰ کے رہائشی بھائیوں وارث علی اور ریاست علی کے ساتھ پیش آیا۔ مسلح ڈاکوؤں نے دونوں بھائیوں کو روکا اور ان سے 25 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔

جب ریاست علی نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے ٹانگ میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی ریاست علی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

گجرات میں پولیس مقابلہ، کانسٹیبل عاصم نواز فائرنگ سے زخمی

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter