دلجیت دوسانجھ کا بھارتی میڈیا اور حکام پر سخت وار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی پنجابی گلوکار، اداکار اور فلم پروڈیوسر دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں اپنے ایک کنسرٹ کے دوران بھارتی میڈیا اور سرکاری حلقوں پر شدید تنقید کی۔

latest urdu news

دلجیت، جو اپنی گائیکی اور فلمی کامیابیوں کے باعث بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں، نے بھارتی رویے کو "منافقت” قرار دیتے ہوئے دوہرے معیار پر سوال اٹھایا۔

دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ ان کی فلم سردار جی 3 بہت پہلے شوٹ کی جا چکی تھی، مگر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد فلم کو بلاوجہ نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں غلط طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، حالانکہ فلم کا تعلق اس تنازع سے ہرگز نہیں تھا۔

دلجیت نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اگر کرکٹ میچز ہو سکتے ہیں، تو فنکاروں پر پابندیاں کیوں لگائی جاتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ دہرا معیار انہیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔

دلجیت دوسانجھ کا بالی ووڈ کو خیر باد، پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام پر بھارت میں تنقید

گلوکار نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ ہر الزام کا جواب دے سکتے تھے، مگر انہوں نے خاموشی اختیار کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پنجابی ہیں اور ہمیشہ اپنے ملک بھارت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، اور ملک کے خلاف جانے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔

یاد رہے کہ فلم سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا، جس کی وجہ سے فلم کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی۔ تاہم، یہ فلم پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بے حد مقبول ہوئی اور دلجیت کو پاکستانی مداحوں کی بھرپور محبت ملی۔

دلجیت دوسانجھ کی مقبولیت سرحدوں سے بالاتر ہے، اور ان کے چاہنے والے فن کو سیاست سے الگ رکھنے کے حامی ہیں۔ ان کے مداح سیاسی کشیدگی کے باوجود ان کے فن اور شخصیت کو سراہتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موسیقی اور فنون لطیفہ لوگوں کو جوڑنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter