ڈی آئی خان میں دانا سر کے مقام پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے، واقعے نے علاقے بھر میں کہرام مچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق، مزدا گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جو خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آ رہے تھے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور 3 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں دریاخان، احمد اور 10 سالہ یوسف شامل ہیں۔
حادثے میں 5 خواتین، 1 مرد اور 1 بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ تمام لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی جاری ہے۔
موٹروے پر حادثہ: جسٹس عائشہ اے ملک کے اسکواڈ کی گاڑی الٹ گئی، 5 اہلکار زخمی
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ایک بار پھر گاڑیوں کی مکینیکل حالت اور حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ مقامی افراد اور سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شدید افسوس اور دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے، جب کہ متاثرہ خاندان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔