فارم 47 کی حکومت برداشت نہیں کر پا رہی، مصطفیٰ نواز کھوکھر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن رہنما اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ فارم 47 کی موجودہ حکومت چھوٹی چھوٹی سرگرمیوں کو بھی برداشت کرنے کے قابل نہیں رہی۔

latest urdu news

انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد محض مشاورت ہے اور کوئی جلسہ یا کنونشن کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ آئین کی پامالی انتہائی افسوسناک ہے۔

پی ٹی آئی والوں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں :بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بات کرنے والے آج خود ڈکٹیٹر بن چکے ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے وکلاء کو کانفرنس نہ کرنے کے لیے دباؤ دیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن رہنما نے اس قسم کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری حکومتوں سے ایسے اقدامات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter