بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہو گئے ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بابر کو دوبارہ قومی ٹیم میں شامل کیے جانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

بابر اعظم نے آخری بار دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا، جس کی بنیادی وجہ ان کا اسٹرائیک ریٹ قرار دیا گیا۔ اس وقت کے چیف سلیکٹر عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا خیال تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیے جائیں تاکہ مستقبل کی ٹیم تیار کی جا سکے۔

پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کا حامی ہوں، ہاتھ نہ ملا کر نفرت شروع ہوئی، شاہد آفریدی

تاہم بھارت کے خلاف حالیہ دو اہم شکستوں کے بعد سلیکشن پالیسی پر دوبارہ نظرثانی کی جا رہی ہے۔ ٹیم کی بیٹنگ لائن میں تجربے کی کمی نمایاں ہو چکی ہے، جس کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کی واپسی پر غور شروع کر دیا ہے۔ ایشیا کپ کے دوران بھی بابر کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا گیا تھا، مگر ٹورنامنٹ منتظمین نے واضح کر دیا کہ صرف کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں ہی تبدیلی ممکن ہے۔

دوسری جانب سلمان علی آغا کی بطور کپتان کارکردگی اور فارم بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ اگر ان کی کارکردگی ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں متاثر کن نہ رہی، تو ان کی جگہ پر بھی فیصلے متوقع ہیں۔ محمد حارث کی مسلسل خراب فارم کے پیش نظر وکٹ کیپنگ کے فرائض ایک بار پھر محمد رضوان کو سونپے جانے کے امکانات بھی بڑھ رہے ہیں۔

سیاست سے دور رہیں اور ٹیم کے لیے کھیلیں:یونس خان کا پیغام

تاہم بابر اعظم کی واپسی کے بعد یہ طے ہونا باقی ہے کہ وہ بطور اوپنر کھیلیں گے یا انہیں نمبر تین یا چار پر بھیجا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ اس بارے میں جلد فیصلہ کرے گی تاکہ سیریز سے قبل کمبی نیشن واضح ہو سکے۔

بابر اعظم اپنے کیریئر میں کئی بڑے ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں جن میں کم ترین اننگز میں 5000 ون ڈے رنز مکمل کرنا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اور مجموعی اسکور کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہونا شامل ہے۔ وہ واحد پاکستانی کپتان بھی ہیں جنہوں نے ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں عالمی نمبر ون رینکنگ تک پہنچایا۔

بابر اعظم کی ممکنہ واپسی نہ صرف ٹیم کے لیے تقویت کا باعث ہو سکتی ہے بلکہ شائقین کرکٹ کے لیے بھی ایک خوش آئند خبر ہوگی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ٹیم بحران کا شکار ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter