پاکستانی اچھے لوگ ہیں : بھارتی بولر مہمان نوازی کے معترف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فاسٹ بولر اشانت شرما نے اپنے کیریئر کے دوران پاکستان کے دورے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے پاکستانی مہمان نوازی کی بھرپور تعریف کی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کافی اچھے لوگ ہیں، جو نہ صرف بہترین استقبال کرتے ہیں بلکہ زبردست کھانا بھی کھلاتے ہیں۔

اشانت شرما نے بھارتی یوٹیوب چینل کے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کے درمیان موجود کشیدگی کے باوجود، شروع میں دونوں ٹیمیں سیریز کے دوران ایک ساتھ کھیلتی تھیں اور ان کا تجربہ بہت خوشگوار رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی اور لوگ برے نہیں، بلکہ بہت اچھے انسان ہیں اور ان کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ مزے دار رہا۔

سیاست سے دور رہیں اور ٹیم کے لیے کھیلیں:یونس خان کا پیغام

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے خلاف میچوں میں پریشر بہت زیادہ ہوتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب بھارتی ٹیم کو وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، شاہد آفریدی، ثقلین مشتاق اور انضمام الحق جیسے عظیم کھلاڑیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

واضح رہے کہ اشانت شرما 2008 میں پاکستان میں منعقدہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی اسکواڈ کا حصہ تھے، جہاں انہوں نے پاکستانی مہمان نوازی کا ذاتی طور پر بھی تجربہ کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter