95 فیصد مرد دوسری شادی کے خواہشمند ہیں، صائمہ قریشی کا کھلا اظہار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ تقریباً 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ مردوں کو افیئرز چلانے کی بجائے حلال راستہ اختیار کرنا چاہیے اور ذمہ داری کے ساتھ دوسری شادی کرنی چاہیے، کیونکہ مردوں کی غلط حرکات نہ صرف خاندان بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

صائمہ قریشی نے واضح کیا کہ کسی کے جذبات سے کھیلنے کے بجائے مردوں کو دینی اصولوں کے مطابق اپنی خواہشات کو پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر مرد دوسری شادی کریں تو اسے برا کیوں سمجھا جاتا ہے، کیا افیئر چلانا دوسری شادی کرنے سے بہتر ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ مردوں کو چاہیے کہ وہ حرام تعلقات سے بچیں اور اپنے فیصلے ذمہ داری سے کریں۔

عورت کی کمائی میں برکت نہیں، مگر کام سے روکتی نہیں:صائمہ قریشی

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر کسی مرد کی بیوی دوسری شادی پر راضی نہ ہو تو بیوی کی اجازت لینا ضروری نہیں کیونکہ اسلام میں ایسی کوئی پابندی موجود نہیں۔ صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ مردوں کو معاشرتی دباؤ کے بجائے دینی تعلیمات کی روشنی میں اپنے فیصلے کرنے چاہییں تاکہ خاندان میں امن و استحکام قائم رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter