چین کے صوبے گوئیژو میں تعمیر کردہ ہواجیانگ گرینڈ کینین برج دنیا کا سب سے بلند ترین پل قرار پایا ہے جو 28 ستمبر کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
یہ پل دریائے نیچے 625 میٹر کی بلندی پر واقع ہے، جو اس کی غیر معمولی اونچائی کی مثال ہے۔
ہواجیانگ پل کی کل لمبائی تقریباً 2,890 میٹر ہے جبکہ اس کا مین اسپین 1,420 میٹر کے فاصلے پر پھیلا ہوا ہے، جو اسے پہاڑی علاقوں میں سب سے بڑے اسپین والا پل بناتا ہے۔
سعودی عرب میں 2 کلومیٹر بلند رائز ٹاور کی منصوبہ بندی، برج الخلیفہ کا ریکارڈ ٹوٹنے کو تیار
یہ پل تعمیر ہونے کے بعد دنیا کے بلند ترین پل ہونے کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقے میں سب سے بڑا اسپین رکھنے والا پل بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر تقریباً تین سال کی محنت کے بعد 283 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
پل کی اونچائی امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی بلندی سے بھی زیادہ ہے، جو اس کی منفرد اور حیرت انگیز خصوصیت کو ظاہر کرتی ہے۔