سیاست سے دور رہیں اور ٹیم کے لیے کھیلیں:یونس خان کا پیغام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور تجربہ کار بلے باز یونس خان نے ٹیم کے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھیں اور ملک کے لیے بھرپور کھیل پیش کریں۔

latest urdu news

انہوں نے بدھ کی رات نیپا اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں مستقل مزاجی کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔

یونس خان نے کہا کہ اگر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بیٹنگ میں اپنی صلاحیت دکھا سکتے ہیں تو باقی کھلاڑیوں کے لیے یہ کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو ایک اچھے آل راؤنڈر کے طور پر نمایاں کیا اور کہا کہ وہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوا تو یہ بہت دلچسپ ہوگا اور ٹیم کو چاہیے کہ وہ جیت کر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں بار بار تبدیلیاں کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں، اس لیے ٹیم مینجمنٹ کو چاہیے کہ مستقل مزاجی برقرار رکھی جائے۔

ایشیا کپ ٹی20: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فیصلہ کن ٹاکرا

یونس خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی مضبوطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑی اپنے کردار کو بخوبی سمجھتے ہیں اور بار بار تبدیلی نہ کرنے کی وجہ سے وہ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا ضروری ہے اور بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کوئی ہدایت دیتی ہے تو کھلاڑی اسے ماننے پر مجبور ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا، "بھارتی کھلاڑی ہاتھ نہیں ملا رہے، لیکن ہمیں جیت کر آگے بڑھنا ہے اور ثابت کرنا ہے کہ ہم بہترین اسپورٹس مین ہیں۔”

یونس خان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی تعریف بھی کی اور کہا کہ دونوں کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں۔ انہوں نے افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے کے تجربے کو بھی یادگار قرار دیا اور کہا کہ افغان کھلاڑیوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم ایشیا کی نمبر ون یا نمبر دو نہیں ہے، ہر میچ میں جو ٹیم جیتے گی وہی حقیقی نمبر ون تصور کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter