بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی ہے،مدد صوبائی سطح پر ہوگی: رانا ثناء اللّٰہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) وفاقی نوعیت کا منصوبہ ہے، جبکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد صوبوں کی ذمہ داری ہوگی۔

latest urdu news

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اس پروگرام کو مزید مؤثر بنانے اور اسے بےنظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کرنے کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جہاں سیلاب کا اثر ہوا ہے وہاں آزادانہ سروے کیے گئے ہیں اور اس سروے کے ڈیٹا کی بنیاد پر متاثرین کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ اس پروگرام کو بہتر بنایا جا سکے اور یہ عوام کو روزگار فراہم کرے۔

حکومت کا سیلاب متاثرین کے لیے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو باہمی مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہے اور سیاسی اختلافات کو مثبت انداز میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اس بات پر زور دیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد کے لیے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بھرپور استعمال کیا جانا چاہیے، کیونکہ اس پروگرام کے پاس متاثرین کا ڈیٹا موجود ہے اور یہ امداد فراہم کرنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter