بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے حالیہ انٹرویو میں ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کا ارادہ نہیں رکھتے، لیکن والد بننے کی خواہش دل میں ضرور رکھتے ہیں۔
اکثر شادی کے سوال پر "نو کمنٹس” کہنے والے سلمان خان نے اس بار اپنی سوچ کا رخ تبدیل کرتے ہوئے کھل کر اعتراف کیا کہ وہ شادی نہ کرنے کے فیصلے کے خود ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو الزام دینا ہے تو وہ کوئی اور نہیں، بلکہ خود سلمان خان ہیں۔
اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں‘، سلمان خان کے اعتراف پر مداحوں میں ہلچل
لیکن سب سے زیادہ توجہ کا مرکز وہ لمحہ تھا جب سلمان نے کہا کہ "شادی کے بغیر بھی بچے ہو سکتے ہیں”۔ یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور مداحوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ آخر سلمان خان اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے کیا راستہ اختیار کریں گے — گود لینا، سرگیسی یا کوئی اور ذریعہ؟
اپنی زندگی اور رشتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے سلمان خان نے فلسفیانہ انداز میں کہا کہ اگر ایک شریکِ حیات تیز دوڑنے لگے اور دوسرا پیچھے رہ جائے تو تعلقات میں خلا آ جاتا ہے۔ ان کے مطابق، رشتے تبھی قائم رہتے ہیں جب دونوں ایک دوسرے پر بوجھ نہ بنیں بلکہ ایک ساتھ چلیں۔
یاد رہے کہ سلمان خان ان دنوں سیکیورٹی خدشات کے باعث ذاتی زندگی میں پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں، اور ایسے میں ان کا یہ نیا بیان ان کے مداحوں کے لیے نہ صرف چونکانے والا ہے بلکہ کئی سوالوں کو بھی جنم دے رہا ہے۔