اسلام آباد میں شہری موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا، وزیر داخلہ کو بلانے کا مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت میں ایک شہری نے سرکاری اداروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اچانک موبائل فون ٹاور پر چڑھ کر حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

latest urdu news

عینی شاہدین کے مطابق شہری نے دعویٰ کیا کہ اس پر 2 ہزار روپے کا چالان کیا گیا ہے اور جب تک وزیر داخلہ خود آ کر یقین دہانی نہیں کراتے، وہ نیچے نہیں اترے گا۔ ٹاور پر چڑھے شہری کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے وقت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے، تاہم ریسکیو اہلکار اور فائر بریگیڈ ٹیم نے شہری سے مسلسل مذاکرات جاری رکھے۔

کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد محسن کو باحفاظت نیچے اتار لیا گیا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے اسے تحویل میں لے لیا۔ واقعہ شہریوں میں تشویش کا باعث بنا اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter