یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا ایپس کی تشہیر پر مقدمہ، دو مزید یوٹیوبرز بھی زیرِ تفتیش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی کی موبائل ایپس کی تشہیر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ادارے کے مطابق رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو غیر قانونی بیٹنگ پلیٹ فارمز پر سرمایہ کاری کی ترغیب دی، جس سے متعدد افراد کی مالی جمع پونجی متاثر ہوئی۔

latest urdu news

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے اپنی ویڈیوز اور اشتہاری مواد کے ذریعے نہ صرف ان ایپس کو فروغ دیا، بلکہ خود بھی ایک مقبول بیٹنگ ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کام کرتے رہے۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو بارہا نوٹس بھیجے گئے اور انکوائری کے لیے طلب کیا گیا، لیکن وہ پیش نہ ہوئے، جس کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

حکام نے بتایا کہ رجب بٹ کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ دو مزید یوٹیوبرز، انس علی اور ہریرا، کے خلاف بھی اسی نوعیت کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جن پر جوئے سے متعلقہ مواد کی پروموشن کا الزام ہے۔

رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، کیس کی تفتیش میں سنگین نقائص کا انکشاف

ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر نظر آنے والے غیر قانونی مالی پلیٹ فارمز سے دور رہیں اور اپنی محنت کی کمائی کو ایسے خطرناک دھندوں میں نہ لگائیں، جو قانونی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے نقصان دہ ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter