نادرا نے فیس وصولی کا نیا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے فیس کی ادائیگی کا پرانا طریقہ اکثر شہریوں کے لیے وقت طلب اور مشکل ثابت ہوتا تھا۔

شہریوں کو پہلے چالان بنوانا پڑتا، پھر بینک کی لمبی قطاروں میں فیس جمع کرانی پڑتی اور آخرکار نادرا دفتر جا کر اپنی درخواست مکمل کرنی پڑتی۔ یہ طریقہ کار نہ صرف غیر مؤثر تھا بلکہ اس میں شفافیت کے حوالے سے بھی سوالات اٹھتے رہے۔

latest urdu news

اب نادرا نے اس پرانے سسٹم کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیل کرتے ہوئے ایک نیا اور سہل نظام متعارف کرایا ہے۔ اس نئے نظام کا مقصد عوام کو بینکوں کی جھنجھٹ اور کاؤنٹرز پر لمبی قطاروں سے نجات دینا ہے۔

اب شہری نادرا کی خدمات کے لیے فیس کی ادائیگی موبائل ایپلیکیشنز، آن لائن بینکنگ، ایزی پیسہ اور جاز کیش جیسے ڈیجیٹل ذرائع سے کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نادرا دفاتر میں براہِ راست کیش کی ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے، تاکہ مختلف طبقات کے لیے سہولت میسر آ سکے۔

نادرا کی جانب سے درخواستوں کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی سہولت متعارف

نادرا دفتر میں کسی بھی سروس کے لیے درخواست دینے کے بعد شہری کو ایک مخصوص کیو آر کوڈ فراہم کیا جائے گا۔ یہ کوڈ موبائل بینکنگ ایپس، جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے اسکین کر کے فوراً فیس ادا کی جا سکتی ہے، اور سب سے اہم بات یہ کہ اس پر کوئی اضافی چارجز بھی نہیں ہوں گے۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق یہ نیا نظام شہریوں کے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ شفافیت کو بھی یقینی بنائے گا۔ اس سے رقم کی ترسیل کا عمل محفوظ، تیز رفتار اور دستاویزی شکل میں ریکارڈ شدہ ہوگا۔

یہ اقدام حکومت کے "ڈیجیٹل پاکستان” وژن کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس کا مقصد سرکاری خدمات کو عوام کے لیے آسان، شفاف اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter